نئی دہلی ، (یواین آئی)اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس اور ترنمول کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں نے معیشت میں پچھلے کچھ عرصہ سے جاری سست روی پر راجیہ سبھا میں مختصر بحث کا مطالبہ کیاہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ کانگریس نے معاشی سست روی پر راجیہ سبھا میں مختصر بحث کے لیے نوٹس دیاہے ۔ساتھ ہی ترنمول کانگریس کی قیادت میں غیر کانگریسی اپوزیشن پارٹیوں نے بھی اسی موضوع پر مختصر بحث کے لیے الگ سے نوٹس دیاہے ۔خاص بات یہ ہے کہ غیر کانگریسی اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ دیے گئے نوٹس پر حال ہی میں قومی جمہوری اتحاد سے الگ ہوئی شیوسینا نے بھی دستخط کیے ہیں ۔اپوزیشن پارٹیاں آج سے شروع ہوئے سرمائی اجلاس میں دیگر موضوعات کے ساتھ معیشت کی خراب صورت حال پربھی حکومت کوگھیرنے کی کوشش کی