جموں وکشمیر میں عنقریب 30 سے 40 ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے: لیفٹیننٹ گورنر مرمو

0
0

گاندربل،   (یو این آئی) لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بہت جلد 30 سے 40 ہزار نوجوانوں کو پولیس سمیت مختلف محکموں میں بھرتی کیا جائے گا جس کا عمل پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کا عمل کم وقت میں مکمل کیا جائے گا اور اس میں شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر مرمو پیر کے روز یہاں منی گام پولیس تربیت سینٹر میں منعقدہ ریاستی پولیس کے 1043 اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ریاستی پولیس سربراہ دلباغ سنگھ اور دوسرے سول و پولیس عہدیدار موجود تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ‘ہم مزید نوجوانوں کو پولیس فورس میں بھرتی کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے مختلف محکموں میں بھرتی عمل شروع کر رکھا ہے اور بھرتی عمل میں شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ ہم مختلف محکموں میں 30 سے 40 ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے۔ یہ نوکریاں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی’۔ گریش چندرا مرمو نے کہا کہ حکومت کا مقصد جموں وکشمیر میں ترقی اور امن کو یقنی بنانے کے ساتھ ساتھ بے روزگاروں کو روزگار دینا ہے۔انہوں نے کہا: ‘آج سبھی لوگوں کا مقصد ریاست کی سلامتی، ترقی اور بے روزگاروں کو روزگار دینا ہے۔ ہم اسی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس ریاست میں انوسٹمنٹ آئے۔ یہاں خوب ترقی ہو۔ اس سلسلے میں ہم یہاں ایک انوسٹمنٹ سمٹ کرنے جارہے ہیں۔ اس کے انعقاد کے لئے ہم عمل شروع کرچکے ہیں۔ یہاں معمولات زندگی کا بحال ہونا ضروری ہے۔ اس کے لئے یہاں کے لوگوں کا تعاون ضروری ہے۔ اس میں محکمہ پولیس کا کلیدی کردار ہوگا’۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر پولیس کے کام کو سراہتے ہوئے کہا: ‘یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ یہاں سے 1143 جوان پاس آوٹ ہوکر ریاست اور یہاں کے لوگوں کے مال و جان کی حفاظت کریں گے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر پولیس ایک بہت اچھا محکمہ ہے۔ اس نے لاء اینڈ آڈر کی صورتحال اور ملی ٹینسی سے بخوبی نمٹا ہے۔ اس کے لئے میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پولیس نے حال ہی میں منعقد ہوئے بی ڈی سی انتخابات کے انعقاد میں جو کردار ادا کیا وہ قابل سراہنا ہے’۔ لیفٹیننٹ گورنر مرمو نے کشمیر میں حالیہ برف باری سے ہوئی تباہی پر کہا: ‘ابھی یہاں موسم سرما چل رہا ہے۔ برف باری ہوتی ہے۔ ہم صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم خامیوں کو دیکھ رہے ہیں۔ لوگوں کو زیادہ پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ہم یہ یقنی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر اٹھا رہے ہیں’

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا