سرینگر ۔ جموں شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک رواں دواں 

0
0

مغل روڑ اور سرینگر ۔ لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے ہنوز بند

سرینگر؍ :کے این ایس / پیر پنچال کے آر پار جاری نا موافق موسمی صورتحال کے بیچ سوموار کو سرینگر ۔ جموں شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک رواں دواں رہا جس دوران جموں سے ہلکی گاڑیاں سرینگر کی طرف بغیر کسی خلل کے آئیں جبکہ سرینگر سے جموں کی طرف درماندہ بھاری گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی ۔ ادھر تاریخی مغل روڑ اور سرینگر ۔ لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے تاحال بند ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سرینگر ۔ جموں شاہراہ پر سوموار کو یکطرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل دوسرے روز بھی سرینگر ۔ جموں شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی کیونکہ شاہراہ پر اب بھی کئی مقامات پر رکائوٹیں موجود ہیں جنہیں ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جارہا ہے ۔ ٹریفک حکام کے مطابق سوموار کو جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی تاہم سرینگر سے کسی بھی گاڑی کو جموں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر ۔ جموں شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک اسی وقت بحال کیا جائیگا جب شاہراہ کی تجدید و مرمت اور بحالی کا کام انجام دینے والی ایجنسی کی جانب سے ہری جھنڈی ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرینگر ۔ جموں شاہراہ فی الحال دو طرفہ ٹریفک کیلئے ٹھیک نہیں ہے کیونکہ ڈگڈول اور رام بن کے کئی مقامات پر بھاری لینڈ سلائڈنگ اور بھاری چٹانیں کھسک آئیں تھیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پر رکائوٹیں پیدا ہوگئیں ہیں جنہیں دور کیا جارہا ہے ۔ ادھر 86 کلو میٹر تاریخی مغل روڑ سوموار کو مسلسل 13 ویں روز بھی ٹریفک کی آواجاہی کیلئے بند رہی ۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ یہ روڑ بھاری برفباری کے نتیجے میں بند رکھی گئی ہے ۔ مغل روڑ کو سرینگر ۔ جموں شاہراہ کا متبادل تصور کیا جاتا ہے جبکہ یہ روڑ راجوری اور پونچھ کو شوپیاں کے ساتھ جوڑتا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مغل روڑ پر کئی مقامات پر تازہ برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اس روڑ پر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ دریں اثناء سرینگر ۔ لیہہ شاہراہ بھی سوموار کے روز مسلسل 5 ویں روز ٹریفک کی آواجاہی کیلئے بند رہی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سونہ مرگ کے مین مرگ اور زوجیلہ پاس کے مقام پر بھاری برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہ شاہراہ قابل آمد و رفت نہیں رہی ۔ بی آر ائو حکام شاہراہ سے برف ہٹانے کیلئے کام کر رہا ہے اور اس مقصد کیلئے مشینری کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کو بھی بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ در

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا