کل جماعتی میٹنگ میں مودی نے اپوزیشن سےتعمیری تعاون طلب کیا

0
0

نئی دہلی، 17 نومبر ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اپوزیشن سے تعمیری تعاون دینے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ قانون سازی سے متعلق اور دیگر کام کاج نمٹانے کی درخواست کی۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کی جانب سے اتوار کو یہاں بلایا گئی میٹنگ میں مسٹر مودی نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے زیادہ سے زیادہ تعاون کی توقع کرتی ہے۔ نئے چہروں کے ساتھ پارلیمنٹ میں نئی سوچ آئے گی، تب ہی نیا ہندوستان بنے گا۔مسٹر مودی نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ سیشن خاص اہمیت کا حامل ہوگا، کیونکہ اس دوران راجیہ سبھا کا 250 واں سیشن ہو گا۔ اس دوران مخصوص کام کاج اور سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی تیار کی گئی ہو گی۔اس سیشن کے دوران ایوان بالا کو ہندوستانی پارلیمنٹ کی طاقت دکھانے کا حیرت انگیز موقع ملے گا۔مسٹر مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی جانب سے مخصوص مسائل اٹھائے جانے پر کہا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر طریقے سے کام کرنا چاہتی ہے، جس سے زیر التواء بلوں کے ساتھ ساتھ ماحول اور آلودگی، اقتصادی، زرعی اور کسانوں کے مسائل کا پالیسی پر مبنی حل ہو سکے۔ وہ معاشرے کے محروم نوجوانوں اور خواتین کے حقوق کو حل چاہتے ہیں۔انہوں نے لوک سبھا چیرمین اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کو پارلیمنٹ کے گزشتہ سیشن کے حسن طریقے سے چلنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ چلنے سے لوگوں میں مثبت سوچ پیدا کرنے کی کوشش کی۔وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ حکمراں جماعت اور اپوزیشن سرمائی اجلاس کے دوران مثبت رویہ اپنا ئے گے جس سے یہ سیشن کامیاب اور بہتر کام کاج نمٹانے والا ثابت ہوگا۔ یو

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا