بال ٹھاکرے کی برسی پر کانگریس ،این سی پی کے ساتھ ہی بی جے پی کا بھی خراج عقیدت پیش

0
0

ممبئی (یواین آ ئی )شیوسینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کی آج ساتویں برسی پر پہلی بار کانگریس اور این سی پی نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ,بی جے پی بھی موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے شامل ہوگئی ۔اس سے قبل ادھو ٹھاکرے کیساتھ ان کے اہل خانہ نے بھی شیواجی پارک پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ ان کی برسی کے پیش نظر ممبئی اور مہاراشٹر بھر کے ہزاروں شیوسینا وسطی ممبئی کے شیواجی پارک واقع شیو تیرتھ پہنچے اور شیوسینا کے بانی اور شعلہ بیان رہنماکو یاد کیا۔این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل ،سابق نائب وزیراعلی چھگن بھجبل اور جتیندر اوھاڑ شیوتیرتھ نامی بال ٹھاکرے کی یادگار پر پہنچے ۔بال ٹھاکرے کیساتھ ابتدائی دور سے ساتھ رہے اور پھر باغی ہوکر کانگریس میں شامل ہوگئے تھے ،آج بال ٹھاکرے کو یاد کرتے ہوئے انتہائی جذباتی ہو گئے ۔این سی پی صدر شردپوار نے پنے میں ٹھاکرے کو خراج عقیدت پیش کیا۔کہاکہ انہوں نے ہمیشہ مراٹھی مانس یا مراٹھی لوگوں کے حق کے لیے آواز بلند کی ،کانگریس لیڈر بھائی جگتاپ بھی یادگار پر پہنچے ۔آ ج ادھو ٹھاکرے اپنی اہلیہ ریشمی اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ شیواجی پارک پہنچے ۔سن کے بعد سابق وزیر اعلی فڑنویس اور سابق وزیر ونود تاوڑے اور پنکجا منڈے بھی ان میں شامل ہیں۔انہوں نے اس احاطے میں داخلہ نہیں لیااور بیرونی حصہ سے واپس لوٹ کر چلے گئے ۔یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا