ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی پونچھ کی طرف سے کورٹ کمپلیکس پونچھ میں قومی لوک عدالت منعقد

0
0
40 میں سے 35 کیسوں کا موقع پر ہی حل نکالا گیا۔
تنویر پونچھی
پونچھ// ضلع کورٹ کمپلیکس پونچھ میں آج ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی پونچھ کی  طرف سے ایک روزہ قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جس دوران کل چالیس کیس زیر سماعت لاۓ گئے معاملات کے جلد نپٹارے  کے لیے لوک عدالت دو بنچوں پر مشتمل رکھی گئی پہلے بینچ کی صدارت مدن لال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ نے کی جب کے ان کی معاونت موبائل مجسٹریٹ پونچھ جاوید احمد رانا نے کی اس بنچ نے مختلف وجوہات کی بناء پر ہوۓ آپسی تنازعات کے حل کے لیے کام کیا جس دوران تقریباً کافی کیسوں کو باہمی افہام وتفہیم سے حل کر دیا گیا جبکہ دوسرے بینچ کی صدارت چیف جیوڈیشل مجسٹریٹ پونچھ نے کی  اس بینچ کے سامنے سیکشن 488CRPC کے تحت آنے والے مقدمات جن میں گھریلو تنازعات،بنیادی حقوق کی خلاف ورزی و دوسرے سول مقدمات لاۓ گے اس موقع پر بینچ کے سامنے کل 40 مقدمات اٹھاۓ گئے جن میں سے 35 مقدمات کو موقع پر ہی باہمی افہام وتفہیم سے نپٹا دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا