پونچھ میں سبزی فروشوں کی لوٹ کھسوٹ سے عوام پریشان انتظامیہ نوٹس لے۔ اکرم نائک

0
0
تنویر پونچھی
پونچھ// شہر پونچھ میں سردی کی دستک ہوتے ہی سبزی فروشوں نے لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو چیز محض چند روپوں میں آتی ہے اس کے دام دہآئیوں میں وصولے جا رہے ہیں تازہ اطلاعات کے مطابق بازار میں وہ سبزیاں جو بیس روپے کلو مل رہی تھیں جیسے پیاز و ٹماٹر وہ اچانک سے باترتیب پچاس و اسی روپے پر پہنچ گئیں چونکہ یہ ماہ بھی میلاد النبی کا مہینہ ہے اور کل ہی عید میلاد النبی کی مناسبت سے جلوس محمدی بھی نکالا جا رہا ہے اور لوگ خرید و فروخت میں بھی لگے ہوۓ ہیں ایسے میں سبزی فروشوں کے بڑھتے ہوۓ دام عوام کے لیے باعث پریشانی ہیں حالانکہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی طرف سے میلاد کے تعلق سے لی گئی میٹنگ میں ہدایات بھی جاری کی گئی کہ کوئی بھی دوکاندار دوران ایام مقدسہ مناسب داموں سے بڑھ کر سامان نہ فروخت کرے مگر ایسا لگتا ہے کہ سبزی فروش اس حکم نامے سے مبرا ہیں عوام نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سبزی کے مناسب داموں پر مبنی ایک ریٹ لسٹ لگا دیں تاکہ عوام لوٹ کھسوٹ سے بچ سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا