اصغرسامون نے تالاب تلو جموں میں قومی سطح کے مصنوعی تخم ریزی پروگرام کا آغاز کیا

0
0

جموں// پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ اصغر حسن سامون نے آج یہاں قومی سطح کے مصنوعی تخم ریزی پرگرام کی شروعات کی جس میں کافی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔  اس موقعہ پر ڈاکٹر سامون نے کہا کہ اِس فلیگ شپ کے تحت جموں صوبے کے دس ضلعوں کو لایا جائے گا جس دوران ہر ایک ضلع کے 100دیہات میں 200 گائیوں کی مفت تخم ریزی کی جائے گی۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ دودھ کی پیداواری بڑھانے اور کسانوں کی آمدن میں اضافہ کرنے کے لئے سکیموں کی موثر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لئے کئی سکیمیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے اس موقعہ پر پولٹری سیل بوتھ کا بھی افتتاح کیا۔  اس سے پہلے انہوں نے محکمہ پشو پالن کے 176نان گزیٹیڈ ملازمین میں ترقیوں کے آڈر تقسیم کئے۔ بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے سی وی ایچ تالاب تلو کا دورہ کیا اور وہاں مویشیوں کے لے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کو ہر طرح کی طبی سہولیات دستیاب رکھنے  کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ اس موقعہ پر پشو و بھیڑ پالن محکمہ کے کئی افسران بھی موجود تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا