موسم سرما کے دوران لوگوں کو بلا خلل خدمات دستیاب رکھنے کی فاروق خان کی افسروں کوہدایت سری نگر میں پہلی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی سری نگر/ 16 ؍نومبر 2019 ئ؁ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے سری نگر میں حالیہ برفباری کے بعد صورتحال کا ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ناساز گار موسمی حالت باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ لوگوں کی راحت رسانی کی جاسکے۔ مشیرنے اس موقعہ پر وادی میں حالیہ برفباری کے بعد پید ا شدہ صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کی طر ف سے لازمی خدمات کی بحالی کے لئے کئے جارہے اقدامات کے حوالے سے سربراہوں سے جانکاری طلب کی۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور دیگر افسروں نے مشیر کو تفصیلی جانکاری دی۔ اسی طرح ڈی سی سری نگر اور کمشنر ایس ایم سی کے علاوہ ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر نے فاروق احمد خان کو شہری سری نگر اور دیگر قصبوں میں پانی کی نکاسی کے لئے کئے جارہے اقدامات سے روشنا س کرایا۔ فاروق احمد خان نے ایک جوائنٹ کنٹرول قائم کرنے کی افسروں کو ہدایت دی جو چوبیسووں گھنٹے کام کر کے ناساز موسمی حالات سے متعلق جانکاری جمع کر کے لوگوں تک پہنچایا کرے گا۔ مشیر نے مختلف محکموں کے افسروں کوہدایت دی کہ وہ ضلع سطحو ں پر باہمی تال میل کو بنائے رکھیں تاکہ لازمی خدمات کو برقرار رکھا جاسکے۔انہوں نے شاہراہوں ، بین ضلعی سڑکوں اور دیگر سڑکوں پر سے رات کے دوران ہی برف ہٹانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور دیگر اہم مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں پر سے ترجیحی بنیادوں پر برف ہٹائی جانی چاہئے تاکہ مریضوں کو دقتوںکا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہیں بتایا گیا کہ آر اینڈ بی اور مکینیکل انجینئر نگ محکمہ نے وادی میں 400مشینیں برف ہٹانے کے کام پر لگادی ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ تمام ہسپتالوں میں ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے ۔ علاوہ ازیں خوراک سول سپلائز محکمہ نے وادی میں غذائی اجناس اور ایندھن کا وافر سٹاک رکھا ہے ۔انہیں بتایا گیا کہ راشن کی صد فیصدڈمپنگ کی گئی ہے۔ تعلیمی سیکٹر کے حوالے سے مشیر نے افسروں بالخصوص ناظم تعلیم کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ امتحانی مراکز میں گرمی کا معقول انتظام کریں۔

0
0

سری نگر میں پہلی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

 

سری نگر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے سری نگر میں حالیہ برفباری کے بعد صورتحال کا ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ناساز گار موسمی حالت باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ لوگوں کی راحت رسانی کی جاسکے۔  مشیرنے اس موقعہ پر وادی میں حالیہ برفباری کے بعد پید ا شدہ صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کی طر ف سے لازمی خدمات کی بحالی کے لئے کئے جارہے اقدامات کے حوالے سے سربراہوں سے جانکاری طلب کی۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور دیگر افسروں نے مشیر کو تفصیلی جانکاری دی۔ اسی طرح ڈی سی سری نگر اور کمشنر ایس ایم سی کے علاوہ ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر نے فاروق احمد خان کو شہری سری نگر اور دیگر قصبوں میں پانی کی نکاسی کے لئے کئے جارہے اقدامات سے روشنا س کرایا۔  فاروق احمد خان نے ایک جوائنٹ کنٹرول قائم کرنے کی افسروں کو ہدایت دی جو چوبیسووں گھنٹے کام کر کے ناساز موسمی حالات سے متعلق جانکاری جمع کر کے لوگوں تک پہنچایا کرے گا۔ مشیر نے مختلف محکموں کے افسروں کوہدایت دی کہ وہ ضلع سطحو ں پر باہمی تال میل کو بنائے رکھیں تاکہ لازمی خدمات کو برقرار رکھا جاسکے۔انہوں نے شاہراہوں ، بین ضلعی سڑکوں اور دیگر سڑکوں پر سے رات کے دوران ہی برف ہٹانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور دیگر اہم مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں پر سے ترجیحی بنیادوں پر برف ہٹائی جانی چاہئے تاکہ مریضوں کو دقتوںکا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہیں بتایا گیا کہ آر اینڈ بی اور مکینیکل انجینئر نگ محکمہ نے وادی میں 400مشینیں برف ہٹانے کے کام پر لگادی ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ تمام ہسپتالوں میں ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے ۔ علاوہ ازیں خوراک سول سپلائز محکمہ نے وادی میں غذائی اجناس اور ایندھن کا وافر سٹاک رکھا ہے ۔انہیں بتایا گیا کہ راشن کی صد فیصدڈمپنگ کی گئی ہے۔ تعلیمی سیکٹر کے حوالے سے مشیر نے افسروں بالخصوص ناظم تعلیم کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ امتحانی مراکز میں گرمی کا معقول انتظام کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا