کشمیر ڈویژن میں پانچویں سے نویں جماعت تک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع

0
0

CEOسرینگر ملک نصیر نے کیا سرینگر کے دور دراز علاقوں کے کئی امتحانی مراکز کا دورہ

سرینگر//یو پی آئی // کشمیر ڈیوژن میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے بعد اب باضابطہ طور پانچویں سے نویں جماعت تک کے امتحانات آج سے شروع ہوئے۔ اس سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر ملک نصیرنے سرینگر کے دور دراز علاقوں گلاب باغ ، حضرت بل ، ہارون،  تیل بل اور رعناواری میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کرکے طلباء سے بات کی اور اُنہیں مہیا سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔دورے کے دوران CEOنے امتحانی عملے پر زور دیا کہ وہ امتحانی مراکز میں نظم و ضبط قائم کرتے ہوئے طلباء کو خوشگوار ماحول مہیا کریں۔ ملک نصیر نے امتحانات کے احسن انعقاد کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام سکولی سرباراہان پر زور دیا کہ وہ امتحانی مراکز میں صفائی اور گرمی کے انتظامات کو صد فیصد یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی تساہل پسندی سے گریز کریں۔ امتحانات کے حوالے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر نے کہا کہ ضلع سرینگر میں آٹھویں اور نویں جماعت کے لئے 68امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ پانچویں ، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء ضلعے کے چار سوسے زائد سکولوں میں امتحانات میں شرکت کررہے ہیں اور اس طرح سے کل ملا کر ان 468مراکز میں ضلعے کے تقریبااُنیس ہزار طلباء شریک ہورہے ہیں۔ ملک نصیر نے کہا کہ امتحانات کے احسن انعقاد کے لئے اِن مراکز میں 27سو کے قریب امتحانی عملے کو تعینات کیا گیا ہے اور واضح ہدایت دی گئی ہے کہ طالب علموں کو ہر ممکن سہولت بہم رکھی جائے۔واضح رہے یہ امتحانات16 نومبر سے شروع ہوئے اور 28نومبر کو اختتام پزیر ہورہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا