جموں: لکھن پور – کٹرہ ریلوے ٹریک پر زائد از60 ہٹس تعمیر ہوں گی

0
0

جموں، 6 جون (یو این آئی) حکومت ریلوے پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لئے لکھن پور- کٹرہ ریل وے ٹریک کے دائیں بائیں زائد از 60 ہٹس تعمیر کرے گی تاکہ ٹریک کی دیکھ ریکھ اور گشت کرنے والے اہلکاروں کو بوسیدہ اور گندی جھونپڑیوں میں رہنے سے نجات مل جائے۔

سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ جھونپڑیوں کی خستہ حالت کی وجہ سے جوانوں کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لئے انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزارت امور داخلہ کے نام ایک مکتوب روانہ کیا گیا تھا جس کے تحت فنڈس واگذار کئے گئے ہیں اور جموں وکشمیر پولیس نے گورنمنٹ ریلوے پولیس جموں کے اشتراک کے ساتھ ہٹس کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا