نیپئر۔ (یواین این)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21نومبر سے 25نومبر تک مونٹ مونگنوئی میں کھیلا جائیگا ۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔