ہریانہ کابینہ میں شامل وزرا میں محکموں کی تقسیم ،وج کو محکمہ داخلہ

0
0

ہریانہ//ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)اور جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی)اتحادی حکومت نے جمعرات کوکابینہ میں جوپہلی توسیع کی تھی ،اس میں شامل چھ کابینہ اور چار وزرائے مملکت (آزادانہ چارج)میں محکموں کی تقسیم کردی گئی ہے ۔ کابینہ اور وزرائے مملکت میں بی جے پی کوٹے سے تقریباً پانچ اورتین وزیر بنائے گئے ہیں۔ان میں انل وج ،کنور پال گرجر،مول چند شرما،جے پرکاش دلال اور ڈاکٹر بنواری لال وزیر کابینہ بنائے گئے ہیں۔جبکہ اوم پرکاش یادو،کملیش ڈھانڈا اور سندیپ سنگھ وزیر مملکت ہیں۔رانیا سے آزادرکن اسمبلی رنجیت سنگھ کو وزیر کابینہ بنایاگیاہے ۔اس کے لئے علاوہ جے جے پی رکن اسمبلی انوپ دھانک کو وزیر مملکت بنایاگیاہے ۔کابینہ کی توسیع کے بعد ریاستی حکومت میں وزیراعلی اور نائب وزیراعلی سمیت 12وزیر ہوگئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا