رخصت پذیر چیف جسٹس جے رنجن گوگوئی نے الوداعی تقریب میں خاموشی اختیار کی سپریم کورٹ کے وکلاء مایوس

0
0

لازوال ڈیسک
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ایکزکیوٹیو رکن اور منتظمین میں شامل پروفیسر بھیم سنگھ اور دیگر وکلانے آج چیف جسٹس انڈیا جے رنجن گوگوئی کے اپنی الوداعی تقریب میں کچھ نہ بولنے پر حیرت کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے منتخب سینئر ایکزیکیو ٹیو رکن پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ ان کے 1973سے لیکر آج تک وکیل کیریر میں انہوں نے اس سے پہلے ایسا کبھی نہ دیکھا ور نہ ہی تجربہ ہوا۔ عزت ماب چیف جسٹس نے آج کے دن خاموش رہنے کوترجیح دی ،غالباََ وہ کل کچھ بولیں لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ آج کے بارے میں کوئی کسی دن جواب دے گا۔ اس موقع پر موجود سپریم کورٹ کے سینکڑوں وکلاء اور مہمانوں کو بھی حیرت ہوئی کہ اسٹیج پر موجود کسی بھی شخص نے کچھ نہیں بولا۔ پہلے ہی یہ اعلان کردیا گیا تھا کہ چیف جسٹس اور کوئی دوسرا شخص تقریر نہیں کرے گا۔منتظمین کو بھی یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ 17نومبر ۔2019کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس اس موقع پر کچھ نہیں بولیں گے۔ چونکہ سپریم کورٹ میں جمعہ آخری ورکنگ دن ہوتا ہے اور اس کے بعد انہیں رخصت پذیر جج کو وداعی دینے کا موقع نہیں ملتا اس لئے آج کے دن الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔رخصت پذیر چیف جسٹس کا کچھ نہ بولنا ان لوگوں کے لئے مایوس کن اور حیرت میں ڈالنے والا ہے جو بے صبری سے ان کے اس موقع پر پیغام کا انتظار کررہے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا