تنویر پونچھی
پونچھ// ڈپٹی کمشنر دفتر سڑک پر ایک موٹر سائیکل و ٹینکر کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر میں کرائسٹ سکول پونچھ کے بارہویں جماعت کے طالب علم نریندر کمار جو کہ شیش محل کا رہنے والا تھا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے طالب علم جو شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا جس کی شناخت جیتن بالی جو ریڈیو سٹیشن کا رہنے والا تھا اور بارہویں جماعت کا طالب علم تھا کے طور پر ہوئی ہے کو بھی زخمی حالت میں ابتدائی طبی معاونت کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دی گیا ہے واضع رہے کہ ٹینکر زیر نمبر JK02G-9967 کا رخ پونچھ بس اسٹینڈ کی اور تھا جس کو پیچھے سے موٹر سائیکل نے ٹکر ماری جس دوران ایک طالبعلم کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا اس سلسلے میں پولیس سٹیشن پونچھ میں ایک ایف آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہی