نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے 17 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیئے جانے والے فیصلے کو بدھ کو جائز ٹھہرایا، لیکن انہیں اسمبلی کے ضمنی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس این وی رمن کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے باغی ممبران اسمبلی کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسمبلی اسپیکر کے رمیش کمار کی طرف سے باغی ممبران اسمبلی کو نااہل ٹھہرانے کا فیصلہ درست تھا۔عدالت نے واضح کیا کہ پوری مدت کے لئے نااہل ٹھہرانے کا اسپیکر کا فیصلہ مناسب نہیں تھا۔
عدالت نے باغی ممبران اسمبلی کو اسمبلی ضمنی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اس معاملہ میں گزشتہ 25 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی 17 نااہل ارکان اسمبلی 5 دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جسٹس این وی رمن، جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس کرشن مراری کی تین رکنی بینچ نے ان نااہل قرار دئیے گئے ارکان اسمبلی کی عرضیوں پر 25 اکتوبر کو سماعت مکمل کی تھی