تنویر پونچھی
پونچھ// ہند پاک افواج کے مابین سرحدی کشیدگی آئے روز بڑھتی ہی جا رہی ہے آج ایک بار پھر دونوں افواج ضلع پونچھ کے شاہپور سیکٹر میں آمنے سامنے ہوئیں اطلاعات کے مطابق آج دو پہر کے بعد سے ہی دونوں افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس نے بعد میں شدت اختیار کی البتہ اس دوران کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے دفاعی ذرائع کے مطابق دوپہر کے بعد سے ہی پاک افواج کی طرف سے ہلکے ہتھیاروں سے بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس دوران دیہی علاقوں میں بھی گولہ باری کی آوازیں سنائی دیں اور عوام سہم کر رہ گے بھارتی افواج کی جانب سے بھی فائرنگ کا جواب دیا گیا کچھ دیر فائرنگ کے تبادلے کے بعد گولہ باری تھم گئی۔