گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی سب سے بڑی تقریب گردوارہ سنگھ سبھا پونچھ میں منعقد۔

0
0

تنویر پونچھی
پونچھ// سکھوں کے مذہبی پیشوا و مشہور سنت گرو نانک دیو جی کا 550واں جنم دن پورے جوش و جذبے سے منایا گیا آج اس سلسلے میں ضلع پونچھ کے مختلف گردواروں میں اس سلسلیمیں تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا ضلع میں سب سے بڑی تقریب گردوارہ سنگھ سبھا پونچھ میں منعقد ہوئی جہاں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال کمانڈنٹ 93 انفنٹری بریگیڈ پونچھ کے علاوہ سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے اور گرو نانک کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر مختلف مذاہب کے لوگ بھی بغیر کسی مذہبی تفریق کے شامل ہوئے گردوارہ سنگھ سبھا پونچھ میں ہوئی تقریب کی صدارت مہنت منجیت سنگھ مہنت سنت پورہ ننگالی صاحب نے کی جبکہ گردوارہ کے صدر سردار نریندر سنگھ کمیٹی ممبر سورجن سنگھ و دیگران نے بھی شرکت کی اور گرو نانک کو شردھانجلی پیش کی اس موقع پر ایڈوکیٹ زمان تاج میر کے علاوہ سابق ممبر لیجسلیٹو کونسل پردیپ شرما نے بھی شرکت کی اس موقع پر گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان نریندر سنگھ نے عوام سے امن و بھائی چارے کی فضا کو بنائے رکھنے کی اپیل کی انہوں نے لوگوں کو گرو نانک کی تعلیمات سے بھی روشناس کرایا اور کہا کہ آج ہم اس موڑ پر کھڑے ہیں جہاں گرو نانک کی تعلیمات کو اپنائے بغیر کامیاب ہو ہی نہیں سکتے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا