اسیسٹنٹ ایکزکیٹو انجینیر نے ایک ہفتہ میں کام لگانے کی کروائی یقین دھیانی
ریاض ملک
منڈی – منڈی سے چار کلو میٹر کی دوری پر واقع منڈی ساوجیاں سڑک سے مغل ڈاب تا آعظم اباد سڑک پچھلے قریب 11 سالوں سے تشنہ تکمیل ہے- جس کی وجہ سے لوگ سخت تشویش میں مبتلاہیں – لوگوں کا کہناتھاکہ متعدد ٹھیکدار یہاں آے اور چلے گئے لیکن سڑک نکال کر ڈنگے وغیرہ مکمل کئے گئے اور سڑک پر باقی نالیوں کو چھوڑ لوازمات پورے کئے گئے – صرف بغیر تارکول بچھاے ہی چھوڑ دیاگیاہے- کئی لوگوں کی زمینوں کے معاوضہ بھی بقایاہے- نہ ہی معاوضہ نہ ہی سڑک قابل استعمال ہے اور نہ ہی زمینیں قابل کاشت رہی ہیں – انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کئی سالوں سے خواب خرگوش میں پڑاہواہے – عوام کا کوئی بھی دھیان نہیں ہے – اس حوالے سے محمد شریف اور اسرار احمد نے لازوال سے بات کرتے ہوے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے مغل ڈاب سے آعظم باد سڑک کو لیکر سخت تشویش پائی جارہی ہے – اس سڑک سے کی وجہ سے اعظم آباد اتولی سڑوئی چھیلہ ڈھانگری وغیرہ کی عوام سخت پریشان ہے – جس سے سکولی طلبائ اور مریضوں کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہوناپڑ رہاہے – انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وقت محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو ھدائیت جاری کریں کہ وہ جلد از جلد اس سڑک پر تارکول بیچھاکر آمدورفت کے قابل بنائیں اس حوالے سے جب محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ایسیسٹنٹ اکیذکٹیو انجینیر امتیاز احمد بانڈے سے بات کی گئی تو ان کا کہناتھاکہ اس سڑک پر تارکول بیچھانے کا ٹھیکہ ٹھیکدار مقصود احمد نے لیا ہے ایک ہفتہ کے اندر اندر کام شروع ہوجاے گا –