آرٹیکل 35A،کرتار پور مسئلہ اور بابری مسجد کیس میں صحافیوں کا اہم رول رہا، سنیت رینا
محمد جعفر بٹ /پریتی مہاجن
جموں/کرن نگروارڈ نمبر 9 میں بی۔جے۔پی کارپویرٹر سنیت رینا نے گرونانک دیو جی کی 550ویں سالگرہ کی تقریب پر صحافیوں اور صفائی کرمچاریوں میں تحفے تقسیم کر کہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر انہوں نے گرونانک دیو جی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گرونانک دیو جی کی 550ویں سالگرہ پر ہم نے یہ پوری کوشش کی کہ ہم ان کے اصولوں پر کھرا اتریں۔ لہذا جس طرح سے انہوں نے اپنی پوری زندگی گزاری ہمیں چاہیے کے ہم سب اسی طرح سے زندگی گزاریں اور ہمیشہ دوسرے لوگوں کی بھلائی کے بارے میں سوچیں۔لہذا پورے ملک کی عوام کو چاہئے کہ کہ وہ گرونانک کی زندگی کو ایک رول ماڈل کی طرح اپنائیںاور ہمیشہ دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے آرٹیکل 35Aکی بات کریں،کرتار پور کی بات کریں،یا رام مندر و بابری مسجد کی بات کریں ان تما م مسائیل میں صحافیوں نے ایک اہم رول ادا کیا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔اور اس کے علاوہ جموں میونیسپل کارپوریشن کے جتنے بھی صفائی کرمچاری ہیں پوری لگن سے کام کرتے ہیںاور دن رات ایک کر کہ ہمارے وارڈ کو پاک اور صاف رکھتے ہیں۔ہمیں چاہئے کے ایسے موقعے پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے ۔چناچہ انہوں نے گرونانک دیو جی کہ جنم دن پر صفائی کرمچاریوں اور صحافیوں میں تحفے تقسیم کر کہ ان کیحوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر بلدیوسنگھ بلوریا چئیرمین جے۔ایم۔سی جموںنے کہا کہ کرن نگر میں بی۔جے۔پی کارپوریٹر سنیت رینا کا یہ قدم قابل تعریف ہے۔انہوں نے رینا کے اس کام کو سراہا ۔اور انہوں نے کہا کہجموں کے جتنے بھی کارپوریٹر ہیں انہیں چاہیے کے وہ بھی اس طرح کے کام کریں تاکہ جے۔ایم ۔سی کے جتنے بھی صفائی کرمچاری ہیں وہ اپنے کام کو مزید آچھے طریقے سے انجام دیں۔