کرکٹ کی دنیا میں فی الحال اس بات کی قیاس آرائی مسلسل کی جارہی ہے کہ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور لیجنڈ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی بین الاقوامی کرکٹ سے کب ریٹائرمنٹ لیں گے ۔ حالانکہ اس بات کا کوئی جواب اب تک سامنے نہیں آیا ہے ، لیکن اس درمیان ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد وہ کیا کام کریں گے ۔
ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بریک لیا تھا ۔ حالانکہ روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے یہ سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی ۔ وراٹ کوہلی اب 14 نومبر سے اندور میں شروع ہورہی ٹیسٹ سیریز سے میدان میں واپسی کریں گے ۔