پالی ٹیکنک مشترکہ داخلہ امتحان 26اپریل 2019کو ہو گا

0
0

لکھنؤ۔11نومبر(یو این این)ریاست کے تکنیکی تعلیمی بورڈسے ملحق سرکاری اور امداد یا فتہ و نجی شعبے کے پالی ٹیکنک اداروں میں چل رہے مختلف ڈپلوما و پو سٹ گریجو یٹ نصابوں میں تعلیمی سیشن 2020-21میں داخلہ کے لیے 16گروپوں کے امتحان آن لائن کرائے جائیں گے ۔ اس کے علا وہ گروپ ۔ اے کے امتحان آف لائن ہوں گے ۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے سکریٹری مشترکہ داخلہ امتحان بورڈ جناب ایس ۔کے ۔ ویشیہ نے بتایا کہ اس ضمن میں اتر پر دیش حکومت نے منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم سیشن 2020-21میں داخلہ امتحان سال 2020میں 26اپریل ، 2020بروزاتوار کو پوری ریاست میں صبح 09بجے سے 12بجے تک ریاست کے سبھی اضلاع میں مقررہ امتحان مراکز پر گزشتہ سال کی طرح کرائے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا