تنویر پونچھی
پونچھ// شاہپور کے نہایت ہی شریف النفس اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے شخص ریٹائر ماسٹر علی حسین گزشتہ روز انتقال کر کے جن کو ان کے آبائی قبرستان موضع شاہپور میں ہی عوام کے ایک جم غفیر نے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا ان کے وفات پر ضلع کی مختلف سماجی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے جن میں عبدل رشید شاہپوری ریاض بشیر ناز اعجاز جان کے علاوہ کئی دیگر شخصیات بھی شامل ہیں ایک پریس بیان میں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ ماسٹر علی حسین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔