02 ستمبر کو ہوا تھا آخری ملن دو ماہ سے زائد عرصہ سے راہ ملن بس سروس بند۔

0
0

تنویر پونچھی
پونچھ// ہند پاک کے مابین کشیدگی کو تین ماہ کا عرصہ ہونے کو ہے مگر آ? دن حالات سدھرنے کا نام نہیں لے رہے ہیں پونچھ راولاکوٹ بس سروس جو کہ راہ ملن بس سروس کے نام سے جانی جاتی ہے بھی دو ستمبر کے بعد سے لے کر اب تک معطل ہے ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی اور سے بس سروس کو معطل کیے جانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے مگر اس کے باوجود بس سروس نامعلوم وجوہات کی بنائ￿ پر بند ہے ہندوستان ذرائع کے مطابق ہر سموار کو راہ ملن چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ تک جاتی ہے مگر ہاٹ لائن پر اس پار کوئی رابطہ نہیں ہو پاتا جس کے بعد وہاں سے ناامیدی کے عالم میں واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سماجی کارکنان ?نے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ تمام تر رنجشوں و اختلافات کو بھلا کر ایک نئی جہت و سوچ کے ساتھ کام کریں تاکہ دونوں ممالک کھینچا تانی کے بجائے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا