صوبائی کمشنر نے گورو پورب کیلئے اِنتظامات کا جائزہ لیا

0
0

گورو نانک دیوجی کے یوم پیدائش پر لوگوں کو مبارک باد دی
سری نگر/ صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج گورووارہ پربندھک کمیٹی سری نگر کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران گورونانک دیو جی کے یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقد کی جارہی تقریبات کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
چھٹی پادشاہی رعناواری میں 12؍نومبر کو ایک مذہبی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے اور گورونانک دیو جی کے 550 ویں یوم پیدائش پر بڑی تعداد میں سکھ عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے ۔صوبائی کمشنر نے اس اہم تقریب پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر بلال احمد بٹ ، چیئرمین جی پی سی جسپال سنگھ ، صدر چھٹی پادشاہی سری نگر گوردیپ سنگھ اور سیکرٹری جی پی سی نوتیج سنگھ کے علاوہ جی پی سی کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔
اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے تقریب کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا اور صوبائی انتظامیہ کی طرف سے تقریب کے خوش اسلوبی انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسران کو چھٹی پادشاہی میں بجلی اور پانی کے علاوہ بہتر صحت و صفائی کے ٹھوس انتظامات کی ہدایات دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا