ترقیاتی کمشنر بڈگام نے اِمتحانی مراکز میں اِنتظامات کا جائزہ لیا

0
0

بڈگام/ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے آج مختلف تعلیمی اداروں میں قائم اِمتحانی مراکز میں گرمائش نظام اور روشنی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔مختلف مراکز کے دورے کے دوران اُن کے ہمراہ سی ای او و دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔
ترقیاتی کمشنر نے گرلز ہائیر سکینڈری سکول بڈگام میں طلباء کے لئے دستیاب سہولیات کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے اِمتحانات کا اَحسن اور خوش اسلوبی کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ امتحانی مراکز میں طلباء کے لئے تمام سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں تاکہ دسویں اور بارہویں جماعت میں شامل اُمید واروں کو کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اُنہوں نے زونل ایجوکیشن افسران کو اِمتحانی مراکز کا دورہ کرنے کے دوران طلباء کو دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی تلقین کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا