خطہ چناب کے کہسار ایک بر پھر اشکبار

0
0

ڈوڈہ میں منی بس حادثے کا شکار، 12 افراد ہلاک، 14 زخمی
وزیر اعظم، لیفٹیننٹ گورنر، ڈاکٹر جتندر سنگھ، آزاد ، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے کیا دکھ کا اظہار۔
محمد اشفاق/فریداحمدنائیک

ڈوڈہ ؍؍خطہ چناب کی سڑکوں پہ موت کا خونین رقص بدستور جاری ہے ، اور جمعرات کی صبح سڑک حادثوں کے اس نہ تھمنے والے سلسلے میں ایک اور کڑی کا اضافہ ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے ٹھاٹری قصبہ سے ڈوڈہ کی طرف جا رہی ایک منی بس زیر نمبر JK17-4021 سو گوڑای کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 09 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کی خبر ملتے ہی ٹھاٹری قصبہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں صف ماتم بچھ گئی اور لوگ دیوانہ وار جائے حادثہ کی طرف دوڑ پڑے ، اس دوران فوج پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بجاؤ کاروئی شروع کر دی، اس دوران 15 افراد کو زخمی حالت میں ایسوسی ایٹ ہسپتال گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے 07 شدید زخمی افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر جموں ریفر کیا گیا جن میں سے ایک خاتون کی گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں موت واقع ہو گئی۔دریں اثناء 02 افراد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت، غلام حسین شاہ ولد مقبول شاہ ساکنہ بھاڑوت محلہ عمر 60 ، شبیر احمد ولد غلام حسین ساکنہ بھاڑوت محلہ عمر 30 ، رتک شرما ولد لیکھ راج ساکنہ دھیروت، جٹھیلی عمر 19 ،جمال دین ولد لال دین ساکنہ بکھنا، تحصیل محالہ عمر 23، محمد لطیف ولد محمد رمضان ساکنہ بھروا سیری عمر 65 ، اناری دیوی زوجہ سومی راج ساکنہ برشالہ عمر 55, بہادر سنگھ ولد ہری سنگھ عمر 65 ساکنہ بہلا، کمل سنگھ ولد دھرم سنگھ ساکنہ پریوت عمر 40 ، گوری دیوی زوجہ بد لال ساکنہ ٹانٹنہ عمر 65 کے طور پر کی گئی۔02 افراد جن کی موت گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں ہوئی کی شناخت راجیش کمار ولد بدھی سنگھ ساکنہ پرنوت عمر 24, سنتوش کمار ولد سوم ناتھ ساکنہ کنٹھی محالہ عمر 22 سال کے طور پر کی گئی۔01 خاتون جس کی موت گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں واقع ہوئی کی شناخت مونیکا دیوی دختر بنسی لال ساکنہ پاٹاھان پریم نگر عمر 24 سال کے طور پر کی گئی۔حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا کی شناخت بابر حسین ولد اللہ دتا، ساکنہ تھلیلیہ عمر 25 ، روہت شرما ولد سگریو شرما ساکنہ بلوانہ عمر 21 ، سنتوشہ دیوی زوجہ گردیو سنگھ ساکنہ پریم نگر عمر 47، پونم دیوی دختر بلونت سنگھ ساکنہ پریم نگر عمر 22، رمیش کمار ولد ہیم راج ساکنہ ٹھاٹری عمر 27 ، پرویز احمد ولد خورشید احمد ساکنہ عارف محلہ ٹھاٹری عمر 38 سال کے طور پر کی گئی۔گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں بھرتی کئے گئے زخمی افراد کی شناخت سنجے کمار ولد سنتوش کمار ساکنہ پنیجہ عمر 18 ، نوید اختر ولد غلام مصطفیٰ ساکنہ تھلیلیہ عمر 45 ، نیتو دیوی دختر لکشمن سنگھ ساکنہ کورڑا عمر 17 ، وکرم سنگھ ولد گلاب چند ساکنہ بلوانہ عمر 22 ، اشوک شرما ولد ودیا لال ساکنہ مندرنہ محالہ عمر 22 ، مکیش کمار ولد سگریو شرما، ساکنہ کریلی محالہ عمر 32 ، کویتا دیوی زوجہ رمیش کمار ساکنہ ڈھل محالہ عمر 45 عارف حسین ولد محمد موسیٰ ساکنہ کاہرہ عمر 21 سال کے طور پر کی گئی۔حادثے کی خبر ملتے ہی خطہ چناب کے کونے کونے میں صف ماتم بچھ گئی اور عوام بے چینی کے عالم میں اپنے احباب کو فون کرنے لگے وہیں سوشل میڈیا پر بھی تعزیتی پیغامات کا ایک سیلاب امڈ پڑا۔اسی دوران وزیراعظم ہند کے دفتر سے ایک ٹویٹ جاری ہوا جس کے مطابق انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈس سے فوری طور پر 2 لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے واگزار کرنے کا اعلان کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج کمار سنہا نے بھی اس دلدوز سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے افراد کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو لیفٹیننٹ گورنر کے صوبائی فنڈس میں سے 2 لاکھ روپے اور روڈ وکٹم فنڈس میں سے 1 لاکھ روپے واگزار کرنے کا اعلان کیا۔وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بھی اس موقع پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔کانگریس کے سینئر رہنما سابق وزیر اعلی جموں و کشمیر ، و حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے بھی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔علاؤہ ازیںجموں و کشمیر کے متعدد سیاسی رہنماؤں بشمول، محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ ، غلام محمد سروڑی، اور دیگران نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا