آزادی کے تہوار میں سناتن اور جدید ہندوستان دونوں کی جھلک نظر آئے: مودی

0
0

کہاہمیں 130 کروڑ ملک کے عوام کو ساتھ لے کر،انہیں ساتھ جوڑکر آزادی کے 75 سال کا یہ تہوار منانا ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر متعلقہ تقریبات میں سناتن ہندوستان کے وقار کی جھلک اور جدید ہندوستان کی چمک دونوں کی جھلک دکھائی دینی چاہئے۔آزادی کے 75سال کا تہوار ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منانے کے سلسلے میں تشکیل قومی کمیٹی کی پہلی میٹنگ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے پیر کو کہا،’’ آزادی کے 75 سال کا یہ تہوار ایک ایسا تہوار ہونا چاہئے جس میں آزادی کی لڑائی کا جذبہ ،اس کی قربانی کا تجربہ ہوسکے۔جس میں ملک کے شہیدوں کو خراج عقیدت بھی ہو اور ان کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کا عزم بھی۔ جس میں سناتن ہندوستان کے وقار کی بھی جھلک ہو،جس میں جدید ہندوستان کی چمک بھی ہو۔‘‘انہوں نے کہا،’’ہمیں 130 کروڑ ملک کے عوام کو ساتھ لے کر،انہیں ساتھ جوڑکر آزادی کے 75 سال کا یہ تہوار منانا ہے۔ عوامی ساجھے داری اس انعقاد کی،اس تہوار کا بنیادی جذبہ ہے اور ہمیں پانچ نقائط آزادی کی لڑائی ،75 کے موقع پر غور،75 کے موقع پر کامیابی،75 کے موقع پر کام اور 75 کے موقع پر عزم ان پانچوں کے سلسلے میں آگے بڑھنا ہے۔ان سبھی میں ملک کے 130 کروڑ لوگوں کے خیالات اور ان کے جذبات شامل ہونے چاہئے۔‘‘وزیراعظم نے کہا،’’ہمارے ملک کا شاید ہی کوئی ایسی جگہ ہو ،کوئی ایسا کونا ہو جہاں سے کسی نہ کسی مادر وطن کے بیٹے بیٹی نے اپنی قربانی نہ دی ہو۔ان سب کی قربانی ،ان کی کہانیاں بھی جب ملک کے سامنے آئیں گی تو وہ اپنے آپ میں بہت بڑی تحریک کا ذریعہ ہونے والا ہے۔ ا?ج ہندوستان وہ سب کررہا ہے ،جس کا کچھ سال پہلے تک تصور بھی نہیں ہوتا تھا۔آزادی کے 75 سال جب ملک منائیگا،تو ملک ان اہداف کی جانب آگے بڑھے گا ،انہیں حاصل کرنے کیلئے مضبوط قدم اٹھائیگا،جو کبھی ناممکن لگتے تھے۔‘‘متعدد اراکین نے میٹنگ میں امرت مہوتسو کے بارے میں اپنے مشورے اور خیالات بھی رکھے۔ ریاستوں کے گورنر ،مرکزی وزیر ،وزیراعلی ، سیاسی رہنما، سائنس داں ،افسر میڈیا ہستی ، روحانی رہنما،اداکار ،فلمی اور کھیل ہستیاں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے جانے مانے لوگوں نے میٹنگ میں حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا