انتظامی کونسل کااجلاس دوسرے روز بھی منعقد،کئی اہم فیصلے لئے گئے

0
0

 

اودھمپور میں این ایس ایس او کاسب ریجنل آفس قائم ہوگا ۰آڈِٹ اینڈ اِنسپکشن ڈیپارٹمنٹ کو مستحکم کرنے کو منظور ی دی۰مختلف عوامی مقاصد کیلئے سرکاری زمین کی منتقلی کو منظوری دی
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍مسلسل دوسرے روز منعقد ہونے والے اِنتظامی کونسل کے اجلاس میں آج یہاں کئی اہم فیصلے لئے گئے ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں ہرضلع میں ڈسٹرکٹ آڈِٹ دفاتر کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف سطحوں پر 54 اَسامیاں معرض وجود میں لانے محکمہ آڈِٹ اینڈ انسپکشن کو مستحکم بنانے کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔اِس فیصلے کا مقصد آڈِٹ ایگزرسائز کو مزید مؤثر، مرکزیت اور وسیع بنیاد بنانا ہے تاکہ سرکاری دفاتر کی کوریج کو بڑھایا جاسکے اور حکمرانی میں جواب دہی لایا جاسکے ۔ مختلف سرکاری اِداروں کا اندرونی آڈِٹ مرحلہ وار طریقے سے وقتاً فوقتاً کیا جائے گا۔محکمہ آڈِٹ اینڈ انسپکشن سرکاری اور بااختیار محکموںکے اِندرونی آڈِٹ کے لئے حکومت کا ایک بااختیار اِدارہ ہے۔اِنتظامی کونسل کی میٹنگ میں اودھمپور میں دو کنال سٹیٹ اراضی کو سب ریجنل آفس نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) کے دفتر کی عمارت تعمیر کرنے کے لئے مرکزی وزارت سٹیٹسٹکس اور پروگرام عمل آوری کے حق میں منتقل کرنے کو منظور ی دی۔اَراضی 13,20,000 روپے کی ادائیگی پر منتقل کی جائے گی۔فی الحال ، نیشنل سیمپل سروے آفس کے فیلڈ اوپریشن ڈویژن( ایف او ڈی ) کے جموں اور سری نگر میں اَپنے ریجنل دفاتر ہیں جن کے سب ریجنل آفس اودھمپور ، اننت ناگ اور بارہمولہ اَضلاع میں ہیں جو کرائے کی عمارتوںمیں رکھے گئے ہیں۔مناسب بنیادی ڈھانچہ سے ریجنل او رسب ریجنل دفاتر کا کھولنا پالیسی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد میں لوگوں کی شرکت کو مضبوط بنانے میں بہت اہم ثابت ہوگا۔اِنتظامی کونسل ( اے سی ) کی میٹنگ میں مختلف عوامی مقاصد کے لئے اراضی کو منتقل کرنے کے محکمہ ریونیو کی تجویز کو منظور ی دی۔اِنتظامی کونسل نے ضلع پلوامہ میں ایس ڈی پی او آفس / پولیس سٹیشن لیتر کی تعمیر کے لئے محکمہ پولیس کے حق میں 20کنال اراضی کی منتقلی کو منظور ی دی۔اِس کے علاوہ گائوں ’’ براہ‘‘ تحصیل شانگس، ضلع اننت ناگ ،گائوں ’’ جمو‘‘ تحصیل پہلگام ضلع اننت ناگ ، گائوں ’’ سبحان پہاڑی ‘‘ ،تحصیل بیج بہاڑہ ضلع اننت ناگ گائوں ’’آلوپورہ شیخ پورہ ‘‘، تحصیل کیگام ضلع شوپیاں گائوں ’’ زوورا بدر ہامہ‘‘، تحصیل شوپیاں ضلع شوپیاں ’’ اوکھو‘‘، تحصیل کا کا پورہ ضلع پلوامہ گائوں ’’ کدلہ بل‘‘ ،’’ضلع پلوامہ تحصیل پلوامہ اور گائوں’’ کوئل‘‘ تحصیل پلوامہ ضلع پلوامہ کے لئے 524 کنال 11مرلہ اراضی بٹالین کیمپنگ سائٹس کے قیا م سی آر پی ایف کے حق میں منتقل کرنے کو منظوری دی گئی۔سال 2021ء کے لئے مطلع کردہ اسٹامپ ڈیوٹی نرخوں کے مطابق ادائیگی کے عوض زمین منتقل کی جائے گی۔ یہ سی آر پی ایف اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ اور مناسب رہائش فراہم کرے گی۔مزید برآں، صوبہ کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ اور بڈگام اضلاع میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریلیف، رِی ہیبلٹیشن اور تعمیر نو کے محکمے کے حق میں 122 کنال کی منتقلی کو بھی منظوری دی گئی تاکہ پی ایم ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت تعینات کشمیری مائیگرنٹ کے لئے 1بی ایچ کے مکانات کی تعمیر کی جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا