بمسٹیک کو باقاعدہ علاقائی تنظیم کا درجہ ملا

0
0

آج وقت ہے خلیج بنگال کو کنیکٹیویٹی، خوشحالی اور سلامتی کا پل بنانے کا:مودی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستان کو جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں ایک سفارتی کامیابی حاصل ہوئی،جب اس کی پہل پر تشکیل دی گئی بے آف بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کارپوریشن ( بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) کے اعلامیہ پر رکن ممالک کے دستخط کے ساتھ اسے باضابطہ طور بین الاقوامی علاقائی تنظیم کا درجہ مل گیا۔سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکشے کی صدارت میں آج ورچوئل طریقے سے منعقدہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کی چوٹی کانفرنس میں تنظیم کے اعلامیہ پر دستخط کیے گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔وزیراعظم مودی نے کووڈ وبا کے درمیان اس خطے کو صحت اور اقتصادی سلامتی کے چیلنجوں سے محفوظ رکھنے کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو وقت کی ضرورت قراردیتے ہوئے کہا ’’ آج وقت ہے خلیج بنگال کو کنیکٹیویٹی، خوشحالی اور سلامتی کا پل بنانے کا۔ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ 1997 میں جن ہدف کے لئے ہم نے ساتھ ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا تھا، ان کو حاصل کرنے کے لئے ہم ایک نئے جوش اور نئی توانائی کے ساتھ دوبارہ وقف کریں‘‘۔مسٹرمودی نے کہا کہ آج اس تنظیم کو وجود میں آئے آج 25 سال ہو گئے ہیں، جو اس کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ جب تنظیم کے مختلف محاذوں پر ترقی کرنے کے سات ساتھ بمسٹیک چارٹر اور رکن ممالک کے درمیاں رابطے کے لئے معاہدوں کو اپنایا گیا ہے اور چوٹی کانفرنس سے بمسٹیک کی تاریخ میں ایک سنہری باب شامل ہو گیا۔انہوں نے کووڈ وباء کے اثرات اور یوکرین کی صورتحال کے تناظر میں علاقائی سلامتی اور شراکتداری کو بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، اس خطے کے ممالک کی توقعات پرکھرا اترنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کے لیے تنظیم کے سیکریٹریٹ کو دس لاکھ ڈالر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور آفات کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک کاموں کے لئے بمسٹیک سنٹر فار ویدر اینڈ کلائمیٹ چینج ( بی سی ڈبلیو سی) کوتیس لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا اور رکن ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے بیمسٹیک فری ٹریڈ ایگریمنٹ ( ایف ٹی اے ) مذاکرات میں پیش رفت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیر اعظم نے بمسٹیک ممالک کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی نالندہ یونیورسٹی سے وظائف کی توسیع کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعظم نے کہا’’ ہمارے لوگ اور ہماری معیشتیں اب بھی کووڈ وبا کے اثرات کا مقابلہ کر رہی ہیں اور یورپ میں جاری افراتفری نے عالمی نظام کے استحکام پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اس لیے بمسٹیک کے اعلامیہ کی مدد سے علاقائی سلامتی پر توجہ مرکوز کرنا ناگزیر ہے، جو تنظیم کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتا ہے ‘‘۔بمسٹیک کی سری لنکا میں منعقد چوٹی کانفرنس کا موضوع ’ بمسٹیک – خوشحال، پائیدار نظام اور صحت کی طرف ‘ہے۔ پیر اور منگل کو کولمبو میں بمسٹیک کی سرکاری اور وزارتی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔ آج چوٹی کانفرنس میں میں رہنماؤں کی موجودگی میں تین معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں مجرمانہ معاملات میں باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ، ٹیکنالوجی کی منتقلی کی سہولت کے لیے فریم ورک، اور سفارتی اداروں کے درمیان تبادلے کا معاہدہ شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا