بھارت میں مسلمانوں کے خلاف منافرت اور انتقام گیری کے بڑھتے جذبات خطرناک:شاہد سلیم

0
0

اگر اس پر روک نہیں لگائی گئی تو اس کے تباہ کن نتائج بر آمدہوں گے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور انتقام گیری کے جذبات ان دنوں اپنے عروج پر پہنچ چکے ہیں اور اس کا خطر ناک پہلو یہ ہے یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے جسے کمیونل فورسز کے ساتھ ساتھ سرکار کی بھی پشت پناہی حاصل ہے۔ اگر اس پر روک نہیں لگائی گئی تو اس کے تباہ کن نتائج بر آمدہوں گے۔ ان باتوں کا اظہار سینئر مزاحمتی رہنما اور یونائٹڈ پیس الائنس کے چیرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہید اعظم بھگت سنگھ اور ان کے ساتھیوں کو ان کی اکیانوی شہادت کی برسی پر منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ میر شاہد سلیم نے کہا کشمیر فائلز نامی فلم بنانے کا مقصد کشمیری مسلمانوں کی وحشی، درندہ صفت، اغواہ کار، اور قاتل بنا کر پیش کرنا تھا۔ تاکہ اس شورش زدہ خطہ میں گزشتہ تیس برسوں سے ہورہی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر فائلز نامی فلم کاپلاٹ جس تعصب اور جانب داری کیساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس کا واحد مقصد بھارت کے ہندو اکثریت کو مسلمانوں کے خلاف بڑھکانہ اور اکسانا ہے۔ انہوں نے کہا یہ فلم دیکھنے کے بعد سینما گھروں میں جو مناظر سامنے آ رہے ہیں۔ جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت او انتقام گیری کے جذبات بڑھکائے جاتے ہیں۔ ان کا سماجی اور اقتصادی بائکاٹ کرنے کی اپیلیں جاری کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا اس فلم کو دیکھ کر 1933میں ہٹلر کی جانب سے جرمنی میں یہودیوں کے خلاف بنائی جانے والی پروگینڈا فلم the eternal jewsکی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ جن کو بنانے کے لئے سرکاری خزانے سے بغیر سود کے قرضہ اور مالی معاونت فراہم کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا جس طرح سے ان دنوں سرکاری سطح پر بھارتی مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم چلائی جا رہی۔ اس سے مسلمانوں کے خلاف نفرت، تعصب اور تشدد میں کئی گناہ اضافہ ہو گا۔ شہید بھگت سنگھ کی یاد میں منائی گئی اس تقریب سے کئی دانشوروں، سیاسی اور سماجی کارکنوں، اور سیاست دانوں نے خطاب کیا جن میں شیخ عبد الرحمان، ترن سنگھ ٹونی، محمد یوسف لون، امرچند بھگت، ایڈوکیٹ وارث گل، ایاز احمد مغل، آئی ڈی کھجوریہ،سکھدیو سنگھ۔ رام پال، آر کے کلسوترا، کلدیب سنگھ اور سمرنجیت کے نام شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا