ساجد طفیل لون
بھدرواہ ؍؍ ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے بینر تلے اور نیشنل لیگل سروس اتھارٹی، نئی دہلی اور جے کے لیگل سروس اتھارٹی کی ہدایات پر بدھ کو ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ میں قیدیوں کے فوائد کے لیے ثقافتی پروگرام اور قانونی خواندگی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرام کا مقصد بنیادی طور پر قیدیوں کو ان کے قانونی مسائل کے ازالے کے علاوہ ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرکے ان کے تناؤ کو کم کرنا تھا۔ قانونی خواندگی کیمپ کے بعد دن بھر کا ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا جس کے بعد ڈی ایل ایس اے کے چیئرمین ویریدرا سنگھ باہو، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے مدثر فاروق، چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر مدن لال، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مشتاق ملہ نے جیل میں ہونے والی مختلف ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ ملا نے جیل کے احاطے میں کی جانے والی فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ چیئرمین ڈی ایل ایس اے، باہو نے قانونی کیمپ کی اہمیت اور قیدیوں اور زیر سماعتوں کو فراہم کیے جانے والے دیگر قانونی فوائد کے بارے میں بتایا۔ سکریٹری، ڈی ایل ایس اے، مدثر فاروق نے انڈر ٹرائلز کو ڈی ایل ایس اے کی جانب سے ان کے لیے کیے جانے والے مختلف کاموں کے بارے میں تفصیلات فرہام کی۔ بعد ازاں سیکرٹری نے قیدیوں کے مسائل تحمل سے سنے اور متعلقہ افسران کو ان کا جلد از جلد ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔