اب آرٹیفیشیل انٹلی جنس کی مدد سے فتاوے بھی جاری کئے جائیں گے ۔ دبئی میں دنیا کی پہلی آن لائن فتوی سروس شروع ہوئی ہے ۔ اسلام سے وابستہ قوانین ، مذہبی امور کی معلومات اور فتاوے اب اس نئی تکنیک کے ذریعہ جاری کئے جائیں گے ۔ دبئی میں اس کو ورچوول فتوی کہا جارہا ہے ۔
فتوی جاری کرنے کی یہ دنیا کی اپنی نوعیت کی پہلی آن لائن سروس ہے ۔ ورچوول افتا ایک مرتبہ میں 205 سوالات کے جوابات دے سکتا ہے ، جن میں نماز سے وابستہ سوالات بھی شامل ہیں ۔ ورچوول افتا فی الحال انگریزی اور عربی زبان میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا ۔ بعد میں دنیا کی کئی دیگر زبانوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا