یواین آئی
نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے میڈیکل تعلیم کے پوسٹ گریجویٹ کورسز کیلئے منعقد قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ (نیٹ -پی جی) 2021-22 کے آل انڈیا کوٹے کی ’ماپ اپ راؤنڈ‘ کی کاؤنسلنگ منسوخ کرکے اسے نئے سرے سے شروع کرنے کا حکم دیا۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ،جسٹس سوریہ کانت اورجسٹس بیلا ایم تریویدی کی بینچ نے جمعرات کو یہ حکم پاس کیا۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ریاست یا آل انڈیا سطح کے دوسرے دور میں شامل امیدوار بغیر اپنی ’سکیورٹی جمع کی ضبطی‘ کی نئی کاؤنسلنگ میں حصہ لینے اور اضافی 146 سیٹیں جڑنے کا فائدہ لینے کے اہل ہو سکتے ہیں۔