سی ای او سنچری فنانشل دبئی بال کرشن نے سی سی آئی ٹیم سے ملاقات کی

0
0

دھرتی کے سپوت نے جموں میںکاروباری امکانات پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ دبئی کی ایک مالیاتی کنسلٹنسی فرم سنچری فائنانشل کے سی ای او بال کرشن راٹھورنے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جموں کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور سی سی آئی کے صدر ارون گپتا اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ مختلف امکانات اور کاروباری امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے بال کرشن 34 رکنی تجارتی وفد کو جموں و کشمیر لانے میں اہم کردار ادا کرنے والے شخص ہیں جس کا مقصد جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نمائش کرنا ہے جس میں انٹرپرینیورشپ اور سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ بال کرشن جموں و کشمیر کے ڈوڈہ علاقے میں پیدا ہوئے، 1993 میں ملازمت کے لیے متحدہ عرب امارات چلے گئے تھے اور دبئی کے دیرا کے پڑوس میں ایک ہوٹل میں بطور مددگار کام کرنا شروع کیا تھا۔وہیںچیمبر ہاؤس جموں کے اپنے دورے کے موقع پر، انہیں صدرسی سی آئی ارون گپتا نے جموں میں تاجروں اور صنعت کاروں کی اعلیٰ تنظیم کی طرف سے شروع کی گئی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی، جو نہ صرف لوگوں کے کاروباری مفادات کا خیال رکھتی ہیں بلکہ معاشرے کی مختلف شعبوں میں رہنمائی کرتی ہیں۔ سی سی آئی جموں کی طرف سے کی گئی سرگرمیوں کے بارے میں مخصوص معلومات سے بہت متاثر ہو کر، انہوں نے چیمبر کے سربراہان کی تعریف کی اور اپنے جموں و کشمیر کے دورے کا مقصد بتایا جو کہ زیادہ تر سرمایہ کاروں کو یو ٹی میں مدعو کرنے کے سلسلے میں تھا تاکہ مقامی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔قابل ذکر ہے کہ جنوری میں، دبئی میں ایک خصوصی تقریب میں، بال کرشن نے یو ٹی انتظامیہ کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس میں جموں و کشمیر میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا