بلاک بھلیسہ گندو میں اینیمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ نے بیداری کیمپ کا انعقاد کیا
عشرت وانی
بھلیسہ؍؍ ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویڑن گندو بھلیسہ میں اینیمل ہسبنڈری نے جموں کشمیر رورل لیولھوڈ مشن (امید) کے تعاون سے امید بلاک ٹریننگ سینٹر گندو میں بیداری کیمپ کا انقاد کیا ۔اس دوران سیلف ہیلپ گروپ کے ممبرز اور جے کے این ار ایل ایم کے سٹاف ممبرز کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ڈیپارٹمنٹ آف اینیمل ہسبنڈری (وی اے ایس) ڈاکٹر ماہ پارہ نے مختلف سکیموں پر روشنی ڈالی جن میں آئی ڈی ڈی ایس سکیم،کے سی سی سکیم،پولٹری سکیم، این ایل ایم سکیم، کے بارے میں مکمل جانکاری دی ۔اس دوران وٹرنری فارماسسٹ عادل جاوید اور شبیر احمد بھی موجود رہے ۔جے کے این آر ایل ایم امید کے بلاک پروگرام منیجر عبدالرؤف بیگ نے ڈیپارٹمنٹ آف اینیمل ہسبنڈری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی مختلف اسکیمیں ایس ایچ جی کے ارکان کی روزی روٹی پیدا کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کریں گی۔پروگرام کو علاقے کے مقامی لوگوں نے سراہا اور لوگوں نے دیگر محکموں سے اس طرح کے مزید آگاہی کیمپ لگانے پر زور دیا۔اس دوران امید ٹیم سے ایم آئی ایس فرقان الاسلام ،بلاک ٹرینر دیس راج ، سی ڈی ای او عشرت وانی ، سی سی نسرینہ بانو ، پنکج کمار ، عرفان کین ،کمیونٹی موبلائزر رخسانہ وانی، روبیہ بیگم ، شفیقہ بیگم ، امید پریوار کے دیگر عہدیداران بھی شامل رہے۔