تحصیل راجگڑھ پنچایت کمیت گڈگرام مڈل سکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار

0
0

چھت میں پتھر،سریا کے بجائے ستون کی جگہ لکڑی ، ریت اور سیمنٹ کا کہیں دور دور تک نام ونشان نظر نہیں آرہا :مقامی لوگوں کاالزام
مشکور احمد
رامبن ؍؍ضلع رامبن سے دور دراز علاقہ تحصیل راجگڑھ پنچایت کمیت گڈگرام مڈل سکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے ۔مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018میں یہ عمارت تعمیر ہوئی ہے اور اسکے بعد سے آج تک لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکول بند تھے۔ آج جب بچے اسکول گئے تو وہ عمارت ناقابل استعمال ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ہماری سمجھ میں نہیں آرہی ہے اگر عمارت کی یہ خستہ حالت ہے تو محکمہ کہاں غفلت کی نیند سورہا ہے ۔انہوں نے بلڈنگ کو کیسے استعمال کرنے کی اجازت دی۔ اس عمارت کی چھت میں پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے ۔سریا کے بدلے ستون کی جگہ لکڑی لگائی گئی ہے ۔ ریت اور سیمنٹ کا کہیں دور دور تک نام ونشان نظر نہیں آرہا ہے اس عمارت کی اتنی خستہ حالت ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے ڈرتے ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بچے اند پڑھ رہے ہوں اور عمارت کی چھت زمین پر آجائے لہٰذا ہم ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام اور جموں کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے گزارش کرتے ہیں کہ ان ملازمین اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانی چائے جنہوں نے سرکار کا چھبیس لاکھ روپے برباد کر دیا ہے اور جلد سے جلد بچوں کے بیٹھنے کا متبادل انتظام کیا جائے ورنہ ہم سکول کو بند کر کے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے اور اگر اس دوران ہمارا جانی یا مالی نقصان ہوا تو اسکی ذمہ داری ضلع انتظامیہ اور محکمہ پر ہوگی جنہوں نے اس ناقابل استعمال بلڈنگ کو استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ لوگوں نے اپیل کی ہے کہ اس پے انکوائری بیٹھ نیچے اور آفیسر آ کے اس عمارت کامعائنہ کرنا چاہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا