پیٹ سے سونا نکالنے کے لئے خواتین کا اغوا

0
0

چنئی؍؍پورے فلمی انداز میں ہوائی اڈے پر تعینات کسٹم آفیسر جب دو خاتون فضائی مسافروں کے پیٹ میں چھپائے گئے سونے کو برآمد کرنے کے لئے یہاں ایک اسپتال میں لائے تو ان کا اغوا کر لیا گیا اور ان سے سارا سونا برآمد کرنے کے بعد اغواکار گروہ نے انہیں شہر میں چھوڑ دیا۔ دونوں خاتون مسافر یہاں انا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنا پاسپورٹ لینے آئیں تو کسٹم حکام نے دونوں سے پوچھ گچھ کی اور بعد میں دونوں کو پلاورم تھانے کے حوالہ کر دیا۔ کسٹم حکام کی شکایت پر پولیس نے رپورٹ درج کر دونوں کو گرفتار کر لیا۔ ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ کسٹم حکام نے شک ہونے پر دونوں خواتین مسافروں- فاطمہ اور ٹریسا سے پوچھ گچھ کی۔ یہ دونوں عورتیں کل شام کولمبو سے یہاں پہنچی تھی۔ پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے سونے سے بھرے کیپسول کھائے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کسٹم کے دو افسران امرت ترپاٹھی اور رینو کماری دونوں عورتوں کو ذاتی گاڑی کے ذریعہ پرائیویٹ اسپتال لے جانے لگے تاکہ ان کے پیٹ سے سونا نکال سکیں۔ ان کی گاڑی جب اسپتال کے پاس پہنچی تو اسی وقت دوسری کار سے آئے نامعلوم گروہ نے ان پر حملہ کر دیا۔ بدمعاشوں نے امرت کو زخمی کر دیا اور دونوں عورتوں کو اغوا کر لیا۔ ا غو کار گروہ نے چنئی میں ہی انیما کے ذریعہ دونوں عورتوں کے پیٹ سے سونا نکالنے کے بعد بدھ کی صبح انہیں چھوڑ دیا۔ اس کے بعد دونو ں عورتیں اپنا پاسپورٹ لینے کسٹم حکام کے پاس آئیں۔ پولیس نے دونوں عورتوں کے اغوا کی تحقیقات شروع کر دی ہے ،اور اغوا کارگینگ کا پتہ لگانے کے لئے وسیع پیمانہ پر تلاشی مہم چھیڑ دی ہے ۔ اس دوران کسٹم محکمہ نے بھی سونا نکالنے کے لئے دونوں عورتوں کو سرکاری اسپتال لے جانے کے بجائے پرائیویٹ اسپتال لے جانے پر دونوں افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا