دنیا کا کوئی بھی مذہب ظلم وتشدد اور قتل وغارت کی حمایت نہیں کرتا ہے ۔:شیخ ابوبکر

0
0

ابو ظہبی میں شیخ ابوبکر احمد نے سری لنکائی امباسٹر کوصدر کے نام خط سونپا
ؒلازوال ویب ڈیسک
کالی کٹ //حالیہ سری لنکا میں ہوئے دہشت گرانہ حملوں کے تئیں گرانڈ مفتی آف انڈیا نے ابوظہبی میں یو اے ای ایمبسی ایس ایل خان کو سری لنکا سفارت خانہ پر ملاقات کے دوران سری لنکا کے صدر کا نام ایک خط سونپا ۔ اپنے مکتوب میں شیخ ابوبکر احمد نے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے رنج وغم کا اظہار کیا ۔شیخ نے کہاکہ حملہ آور نے انسانیت کو تار تار کیا ، جس سے پوری دنیا میں غیر انسانی نظریات کا فروغ ہورہا ہے ، مجرموں کا جلد از جلد کیفر کردار تک پہونچایا جائے ،شیخ نے کہاکہ دنیا کا کوئی بھی مذہب ظلم وتشدد اور قتل وغارت کی حمایت نہیں کرتا ہے ۔دہشت وبربریت کو مذہب سے نہ جوڑا جائے ۔ شیخ نے کہاکہ سری لنکا میں جلد خوشحالی اور ترقی لوٹے ہم اس کے لئے دعا کرتے ہیں ۔ پڑوسی ملک ہونے کے ناطے ہندوستان سے اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں سری لنکا کے ساتھ ۔شیخ ابوبکر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے کہ سری لنکا حکومت ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرکے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار فضا قائم کرے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا