جوائنٹ ڈائریکٹر آفس جموں کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا ،عملے سے بات چیت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ناظم اِطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغرنے آج یہاں محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا جب سری نگر سے سالانہ دربارمؤ کے بعد محکمہ نے یہاں کام شروع کیا۔موصوفہ نے جوائنٹ ڈائریکٹر آفس جموں کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا اور عملے سے بات چیت کی۔ اُنہوں نے نیوز روم ، اشتہاری سیکشن ، پی آر سیکشن ، فوٹو یونٹ ، ثقافتی وِنگ وغیرہ کے کام کا معائینہ کیا جبکہ عملے اور سینئر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں انتہائی لگن اور خلوص کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔ جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نریش کمار ، ڈپٹی ڈائریکٹر (سینٹرل) پروین کمار ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، (اے وی) راکیش دوبی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، (ہیڈکوارٹر) جموں ، ریحانہ اختر بجلی اور محکمہ کے دیگر افسران اس معائینہ کے دوران ڈائریکٹر کے ہمراہ تھے۔