کے این ایس
سرینگر؍؍؍گھریلوں تشدد اور مجرمانہ سازش کے علاوہ منشیات کی لت میں مبینہ طور مبتلا ملازم کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے برعکس اس کو ترقی سے نوازنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سماجی کارکن نے دعویٰ کیا کہ قوامی و ریاستی خواتین کمیشن،وزیر اعظم دفتر،گورنر گروینس سیل،ریاستی کرائم برانچ اور مرکزی لاء منسٹری کاے دروازے پر دستک دینے کے بعد بھی حصول انصاف کیلئے متاثرہ خاتون در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ایوان صحافت کشمیر میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن ایس ایل بٹ نے متاثرہ خاتون اور اس کے رشتہ داروںکے ہمراہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر بنک میں تعینات ایک ملازم کے خلاف رشوت خوری،گھریلوں تشدد اور مجرمانہ سازش میں کیس کے باوجود ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی،بلکہ ان کو ترقی سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا ’’ منیش کول نامی ملازم کو اسپتال ریکارڈ کے مطابق چوری اور نشے میں مبتلا ہونے پر ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود بنک میں تعینات کیا گیا‘‘۔انہوں نے کہا ’’جموں کشمیر خواتین کمیشن نے بھی بنک انتظامیہ کو مطلع کیا کہ مذکورہ ملزم مجرمانہ سازش اور گھریلو تشدد میں ملوث ہیں،تاہم بنک منتظمین نے کول کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے انہیں ترقی فراہم کی،اور سروس قواعد کی خلاف ورزی کی‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے عمل سے مستحق لوگوں کے انصاف پر شب خون مارا جاتا ہے۔ ایس ایل بٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ زائد از3برسوں سے متاثرہ خاتون نے قومی خواتین کمیشن،ریاستی خواتین کمیشن، ریاستی کرائم برانچ، وزیر اعظم دفتر،مرکزی وزارت قانون،گورنر شکایتی سیل،جموں کشمیر بنک کے کارپوریٹ دفتر سے رابطہ قائم کیا،تاہم انہیں کوئی بھی راحت نہیں ملی۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا’’ مذکورہ ملازم کو اعلیٰ اثر رسوخ حاصل ہیں،جس کے نتیجے میں اس کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے‘‘۔ بھٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کے پاس تمام دستاویزی ثبوت بھی ہیں،تاہم اس کے باوجود اس کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے جموں کشمیر بنک کے چیئرمین سے بھی رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تھی،تاہم ان کے زیریں افسران نے اس کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ انہیں مطلع کیا جائے کہ اگر کوئی اور بھی انتظامی افسران بچا ہیں،جس کے ساتھ وہ حصول انصاف کیلئے رابطہ قائم کریں تو وہ اس کیلئے بھی تیار ہے۔