اٹیچڈ آئی سی ڈی ایس افسر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں

0
0

کمیشن نے معاملے کی نسبت رپورٹ کیوں نہیں پیش کی ، اس کا نوٹس لیا جائیگا: ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس
کے این ایس
سرینگر؍؍انٹگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم ( آئی سی ڈی ایس ) کی جانب سے ایک افسر کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے قائم کی گئی انکوائری رپورٹ کے باوجود مذکورہ افسر محکمہ کے تمام فوائد و سہولیات سے مستفید ہورہا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) نمائندے کے مطابق جاوید احمد ویری ، جو کہ اس وقت انچارج چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر ( سی ڈی پی ائو ) شانگس اننت ناگ میں محکمہ آئی سی ڈی ایس میں تعینات ہیں ۔ مذکورہ افسر کو ایک آرڈر زیر نمبر 832/SMD of 2019 بتاریخ 23-10-2019 کے تحت تعینات کیا گیا ۔ مذکورہ افسر کو فنڈس میں مبینہ بے ضابطگیاں کرنے کی پاداش میں اٹیچ کیا گیا تھا ، تاہم مذکورہ افسر ابھی بھی محکمہ کے تمام فوائد و سہولیات سے مستفید ہورہا ہے اور اس پر اعلیٰ افسران کا آشیرواد بھی حاصل ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید احمد ویری پر عائد مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات سوشیل میڈیا پر بھی وائرل ہوئے جس کے بعد متعلقہ محکمہ آئی سی ڈی ایس نے اس کا نوٹس لیا اور معاملے کی نسبت اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ۔ محکمہ نے ایک آرڈر 239-SW of 218 بتاریخ 14-09-2018 کے تحت اٹیچ کیا گیا ۔ مذکورہ افسر اس وقت ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ( ڈی پی ائو ) اننت ناگ کے بطور تعینات کیا گیا اور اس کے عہدے میں بھی تنزلی کی گئی ۔ بعد ازاں محکمہ نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی جوائنٹ ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ۔ ایک اور آرڈر کے تحت مذکورہ کمیٹی سے کہا گیا کہ وہ اپنی رپورٹ معاملے کی نسبت پیش کرے ۔ تاہم مذکورہ افسر کی جانب سے مبینہ طور فنڈس میں کی گئی بے ضابطگیوں کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ۔ اسٹیٹ مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس جموں و کشمیر شبنم شاہ کاملی نے کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی مزید نوٹس لے کر از خود جائزہ لیں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا