ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے برف ہٹانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
کپوارہ؍؍محکمہ موسمیات کی طرف سے برفباری کی پیشن گوئی کے پیش نظر ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے آج متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں برف ہٹانے کے لئے کی جارہی تیاریوں کاجائزہ لیا تاکہ موسم کے دوران لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اے ڈی سی ہندوارہ ،اے سی آراورایس ڈی ایم کرناہ اورلولاب کے علاوہ متعلقہ ایجنسیوں کے انجینئروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو بر ف ہٹانے کے لئے خصوصی ہدایات دیں جب کہ محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو اس مقصد کے لئے مزید اقدامات کرنے پر زوردیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ دن رات کام کرنے والا جوائنٹ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے اور لوگ ضرورت پڑنے پر ٹول فری نمبر01955-253522پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔یہ نمبر آج سے ہی ڈی سی آفس کمپلیکس میں کام کررہا ہے ۔ادھر ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموںکو برف ہٹانے کی مشینیں تیاری کی حالت میں رکھنے کی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا