عید میلاد النبیؐ کی تقریبات

0
0

بارہمولہ میں انتظاما ت کو دی گئی حتمی شکل
لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍بارہمولہ میں آج اے ڈی سی محمد احسن میر کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کئے جارہے انتظاما ت کو حتمی شکل دی گئی ۔میٹنگ کے دوران صفائی ستھرائی ،پینے کے پانی ،بجلی،صحت اورٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات یقینی بنانے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے میونسپلٹیوں کو اولڈ ٹائون بارہمولہ ،تجر شریف سوپور ،جامع مسجد اور دیگر مذہبی مقامات پر صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی ہدایت دی گئی۔جہاں مقدس ایام کے دوران عقیدتمندوں کے بڑے اجتماعات کی امیدہے۔میٹنگ میں ضلع انتظامیہ کے آفیسران کے علاوہ بارہمولہ ،سوپور ،تجر شریف اوردیگر علاقوں کی اوقاف کمیٹیوں کے نمائندوںنے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا