لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍ناسازگار موسمی حالات سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ بڈگام نے ڈی سی آفس بڈگام میں دن رات کام کرنے والے کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا ہے۔عام شہری اب برفباری کے دوران سڑکوں پر سے رکائوٹیں ہٹانے کے علاوہ لازمی اشیأ کی دستیابی اور طبی سہولیات ،بجلی وپانی کی سپلائی اوردیگر معاملات سے نمٹنے کے لئے لینڈ لائین نمبر01951-255291پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔