صوبائی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کے ساتھ اقدامات کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج ریلوے حکام کے ساتھ وادی میں اگلے ہفتے سے ریل خدمات بحال ہونے کے لئے تبادلہ خیال کیا۔انہوںنے ریلوے حکام ،ضلع انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران 11؍نومبر سے ریل خدمات بحال کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں آئی جی کشمیر زون،ایس ایس پی سرینگر ،ایس ایس پی ریلویز ،ایڈیشنل کمشنر کشمیر ،اے ڈی سی سرینگر ،چیف کنٹرولر ناردرن ریلویز اور سینئر ڈویژنل میکنیکل انجینئرناردرن کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔جب کہ ترقیاتی کمشنر بارہمولہ،اننت ناگ،پلوامہ،اے ڈی سی بڈگام ،ایس ایس پیز سوپور،اونتی پورہ ،پلوامہ،بارہمولہ اور بڈگام نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران اگست کے مہینے سے معطل کی گئی ریل خدمات کی بحالی کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس مناسبت سے صوبائی کمشنر نے آفیسران کو خصوصی ہدایت دیں۔11؍نومبر کو سرینگر کے نوگام اسٹیشن سے بارہمولہ تک ریل خدمات شروع ہوں گی۔انہوںنے 16؍نومبر کو سرینگر سے اننت ناگ تک آزمائشی طور ریل خدمات چلانے کی ہدایت دی۔جب کہ 17؍نومبر تک بانہال تک ریل سروس چلائی جائے گی۔