ہم نے میدان پر بہت غلطیاں کیں:روہت

0
0

نئی دہلی؍؍ ہندوستان کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم کوٹلہ گراؤنڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلی بار ٹوئنٹی 20 میں ملی شکست کے بعد کپتان روہت شرما نے مانا ہے کہ ٹیم نے میدان پر بہت غلطیاں کیں جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑا ہے ۔آلودگی سے متاثر ہند -بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹوئنٹی 20 میں مہمان ٹیم نے سات وکٹوں سے جیت درج کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے ، یہ بنگلہ دیش کی ہندستان پر پہلی ٹی -20 جیت ہے ۔ میچ کے بعد روہت شرما اپنے کھلاڑیوں سے ناراض نظر آئے اور انہوں نے خراب فیلڈنگ اور غلط ڈي آرایس فیصلوں کو بھی ہار کا سبب بتایا۔ انہوں نے کہاکہ ہم بنگلہ دیش سے ان کی جیت کا کریڈٹ نہیں لے سکتے ۔ ہم نے بلے بازی کرتے ہوئے کئی اہم موقع گنوائے ۔ ہم اپنے اسکور کا دفاع کر سکتے تھے لیکن بہت غلطیاں کیں۔ٹیم کے قائم مقام کپتان نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ ہم نے بہت غلطیاں کیں۔ ہم نے ریویو پر غلطیاں کیں۔ لیکن آپ ان سب سے ہی سیکھتے ہیں۔ ہم نے صحیح اسکور بنایا تھا لیکن فیلڈنگ میں ہم نے غلطیاں کیں۔ ہم ہمیشہ چاہتے تھے کہ چہل اس فارمیٹ میں اچھا مظاہرہ کریں اور انہوں نے ابتدائی اوورز میں کافی اہم کردار ادا کیا۔ روہت نے ساتھ ہی غلط ڈي آرایس پر رشبھ پنت کا بھی دفاع کیا۔ انہوں نے میچ کے دوران مشفق الرحیم اور سومیہ سرکار کے غلط ڈي آرایس پر کہاکہ رشبھ کافی نوجوان ہیں۔ انہیں ابھی تھوڑا وقت لگے گا۔ قابل ذکر ہے کہ میچ میں لیگ اسپنر یجویندر نے مشفق کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے پر ریویو نہیں لیا۔ وہیں پنت نے اس کے لیے کپتان سے کوئی مشورہ نہیں کیا ۔کپتان نے کہاکہ اب یہ کہنا کافی جلد بازی ہوگی کہ رشبھ اس طرح کے فیصلے لے سکتے ہیں یا نہیں۔ ہمیں انہیں اور وقت دینا ہوگا۔ ہمیں گیند بازوں کو بھی وقت دینا ہوگا، کیونکہ ڈي آرایس میں بولر اور وکٹ کیپر کے درمیان باہمی مفاہمت ہونا ضروری ہوتی ہے ۔ لیکن ہمیں آگے ان باتوں سے سبق حاصل کرنا ہو گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا