ڈپٹی میئرایڈوکیٹ پورنیماشرمانے کیادورہ،متاثرین سے بات چیت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍؍آج ، ایڈوکیٹ پورنیما شرما ، ڈپٹی میئر نے شیخ نگر ، وارڈ نمبر 47 میں ایک جگھی جھونپڑی والی بستی میںبڑے پیمانے پر آتشزدگی کے واقع کے بعد مقام کا دورہ کیا جہاںاس واردات نے بہت سے لوگوں کو بے گھر کردیا۔ کم از کم 11 سے 12 جھگیاںشیخ نگر بستی میں تباہ ہوگئے۔ کارپوریٹر محترمہ شاردہ کماری بھی ڈپٹی میئر کے ہمراہ وہاں موجود تھیں۔بہت سے گھروں میں پلاسٹک کی چھتیں اور دیواریں تھیں جن سے آگ کے شعلوں کو پھیلنے میں مددملی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زیادہ تر رہائشی کم کمانے والے ہیں اور بہت سے لوگ اس بڑے پیمانے پر آگ کے دوران اپنے کام پر چلے گئے تھے۔آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ڈپٹی میئر کی ہدایت پر ، انہیں فوری طور پر قریبی جے ایم سی کے کمیونٹی ہال میں منتقل کردیا گیا۔ ایڈووکیٹ پورنیما شرما نے جے ایم سی اور ریڈ کراس کی مدد سے پانی اور خیموں ( ترپالوں ) کی فراہمی کی۔ کارپوریٹر شاردا کماری کے متاثرین کو خوراک فراہم کی. ڈپٹی میئر نے واقعے کے بارے میں صوبائی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت کی طرف سے انہیں جلد امداد فراہم کی جائے گی۔