شری ماتاویشنودیوی شرائین بورڈکے خزانے اپنے ملازمین کیلئے خالی؟

0
0

دیوالی بونس کے نام پر15کلوگرام سکے تھماکرتذلیل ہوئی،چوردروازے سے بھرتیاں ہوئیں:ملازمین یونین
پریتی مہاجن/ابراہیم خان

جموں؍؍شری ماتاویشنودیوی شرائن بورڈکے خزانے ملازمین کیلئے خالی ہوگئے ہیں ، دیوالی پربونس کے نام پرانہیں 10سے15کلوگرام سِکوں کی بھیک دیکرذلیل وخوارکیاگیا،ان الزامات کااِظہار شراین بورڈ کے ملازمین کی یونین نے یہاں جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔پریس کانفرنس میں یونین صدر راج کمار کہاکہ شراین بورڈ ملازموں پر تاناشاہی کررہاہے۔جہاں ملازموں کو ہر دیوالی کے موقع پر دو ہزار تک کا بنس دیا جاتا تھا وہاں اس بار تمام ملازموں کو ایک اور دو روپے کے سکے کے طور پربونس دیاگیا جن کا وزن10سے15کلوگرام تھا۔ راج کمار کا کہنا تھا کہ اس بار شرائین بورڈ نے تمام سکے اندر جمع کر کے رکھے جہاں وہ سکے اس سے پہلے بینک میں جمع کرایے جاتے تھے۔اس بار انہوںنے وہ سکے بینک میں جمع کرانے کے بجائے ملازمین میں تقسیم کر دیے جسکی وجہ سے تمام صفائی کرمچاری اپنے اندر ایک شرم محسوس کر رہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ شراین بورڈ نے صفائی کرمچاریوں کے ساتھ ایک بد تر سا مذاق کیا ہے جسکی وجہ سے تمام صفائی کرم اری پریشان ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کے شراین بورڈ جلد سے جلد وہ سکے ملازمین سے واپس لے۔اور اُن کے بدلے میں جو صفائی کرمچاریوں کا دیوالی بونس ہے جلد سے جلد اُن کے بنک خاطے میں ڈالے۔ انہوں نے رہائشی سہولیات کی عدم دستیابی اورغیرمناسب رہائشی سہولیات پربورڈ کوہدفِ تنقیدبناتے ہوئے مزیدالزام عائدکیاکہ بورڈمیں چور دروازے سے بھرتیاں ہورہی ہیں جن کی جانچ ہونی چاہئے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا