ہم پرامن احتجاجی تحریک کوسخت گیرتحریک میں بدلنے پرمجبور:پولیس پینشن یافتگان
پریتی مہاجن/ابراہیم خان
جموں؍؍سبکدوش پولیس پنشن یافتگان کے ساتھ ظُلم و زیادتی ہو رہی ہے جسکو لیکر آج چیئرمین اجیت سنگھ اور تمام سکبدوش پولیس پنشنر نے زور دار احتجاج کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ سال 1996میں پانچویں تنخواہ کمیشن پوری ریاست میں عمل آوری ہوئی تھی جس میں پولیس محکمہ کو عمل آوری میں نہیں لایا گیا تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ اتنی سخت زمہ داری نبھانے کے باوجود ہمارے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ سرکار ہمیں ہمیشہ جھوٹے وعدوں اور یقین دہانیوں کے سہارے ٹال مٹول کاشکاربناتی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آج تک ہم نے گاندھی وادی اپنائی ہوئی تھی اگر سرکار نے جلد سے جلد ہمارا فیصلہ نہیں کیا تو ہم سڑکو ںپر اُتریں گے۔ابھی تک ہم خاموشی کے ساتھ اپنا حق مانگ رہے تھے اب سرکار ہمیں سڑکوں پر اُترنے کیلئے مجبور کر رہی ہے۔